جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 15 فروری 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے (ن) لیگ نے عوام کو جھوٹ اور سنہرے خواب دکھا کر حکومت تو ھاصل کر لی لیکن لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حکومتی دعوے ابھی بھی وفا نہیں ہو سکے ہیں حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

وہ این اے 129میں ورکروں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ چور حکمران سپریم کورٹ کے شکنجے میں آ چکے ہیں اب ان کا بچ نکلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے ان کی پالیسوں کی وجہ سے اس وقت کسان اور کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہا ہے عوام کو دوقت کی روٹی میسر نہیں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے ہیں ان کی عدم توجہی کے باعث ہسپتالوں کو آئوٹ سورس کی جارہا ہے مائیں ہسپتالوں کے دروازوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں ان کی ایسی اعلی ٰ گڈ گورنینس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں