شہباز شریف کی تقاریر چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں‘ پیپلز پارٹی

آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے‘ شوکت بسرا

جمعرات 15 فروری 2018 19:05

شہباز شریف کی تقاریر چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں‘ پیپلز پارٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقاریر چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے ،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کوئی اور نہیں شہباز شریف کا چور خاندان اقتدار میں تھا کچھ کیا کیوں نہیں، جب جب شوباز شریف آصف زرداری پر الزام لگائے تب تب خود ملک لوٹا،شہباز شریف اپنی،اپنے بھائی ان کے بیٹوں ۔

بیٹی کی خیر منائے،ثابت ہو چکا ہے کہ شریف خاندان دولت کا عالمی سمگلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام کے پیچھے شریف لگانے سے کوئی شریف نہیں بن جاتا، ان نام نہاد شریفوں کا مقدر زندگی بھر کی جیل ہے،جیل کے ڈر سے یہ ٹبر باہر بھاگ گیا تو جلاوطنی ان کا مقدر ہوگی،شہباز شریف کراچی کی فکر چھوڑیں پہلے جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیں ،جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو جینے کا حق واپس کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں