پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین کی احتجاجی ریلی

حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکے نتیجے میں شعبہ ٹرانسپورٹ زبوںحالی کا شکار ہوگیا ، ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دارکمیشن مافیااورکام چوراہلکارہیں،ڈنگ ٹپائوپالیسیوںسے غریب رکشہ ڈرائیوروںکامعاشی قتل کیاجارہاہے ‘ذکر اللہ مجاہد، ایوب خان و دیگر کا خطاب

جمعرات 15 فروری 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ٹارگٹ چالان جرمانوں،6سٹیرزآٹورکشہ بنانے والی فیکٹریوں،بھتہ خوری،ایل پی جی گیس چلانے پر پابندی ،پارکنگ کی عدم دستیابی،اوبروکریم جیسی کمپنیوںکے خلاف پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین رجسٹرڈپنجاب کی احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدرایوب خان،مرکزی سیکرٹری جنرل میاںاعجازحسین، سرپرست اعلیٰ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین سیدولی شاہ،چیئرمین سلیم شہزادانصاری ،سینئرنائب صدرعبداللہ خان،نائب صدرمحمدایوب ٹیپو،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم احمد،این ایل ایف پنجاب کے صدر ملک عبدالعزیز ودیگر رہنمائوں نے کی۔

(جاری ہے)

جبکہ یونین کے سٹی نائب صدرلیاقت خان،جنرل سیکرٹری محمدندیم،صدرریلوے اسٹیشن میاںذوالفقارعلی،صدرفورٹریس اسٹیڈیم محمدسلیم،صدرسکائی ویزنیازی اڈہ شیخ ظفر،جنرل سیکرٹری رضوان احمد،بندروڈقدیم خان،عبداللہ ٹریولزچیئرمین پرویزعرف گوگا،صدرمحمدارشد،جنرل سیکرٹری اسلم عرف اچھو،صدرشجاع روپال ایکسپریس عبداللہ اڈہ محسن گجر،میراں گل خان،فقیرخان ودیگرسمیت سینکڑوںرکشہ ڈرائیوروںکی رکشوںکے ہمراہ شرکت،شرکاء ریلی نے اپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرہ بازی کی اورمطالبات پر مبنی بینرز ہاتھوںمیں پکڑرکھے تھے۔

پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین احتجاجی ریلی سے پریس کلب کے باہر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکے نتیجے میں شعبہ ٹرانسپورٹ زبوںحالی کا شکار ہوگیا ہے ۔رکشہ ڈرائیوروں کو ان کی جائز کمائی کاصلہ ملناتودورکی بات رشوت،بھتہ خوری،ٹارگٹ چالان جرمانوںکی وجہ سے وہ ایک وقت کی باعزت روٹی بھی کمانا بھی دوبھر ہو چکا ہے۔

ٹریفک وارڈنزسسٹم ٹریفک روانی کے لئے بنایاگیامگر حکومتی پنڈتوںنے وارڈنزکو سرکاری پروٹوکول اورپیسہ اکٹھاکرنے پر لگادیا ہے ،ٹارگٹ چالان جرمانوںاورانتظامیہ کے غیرمنصفانہ رویہ رکشہ ڈرائیوروںپرمعاشی ڈرون حملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظام ٹریفک خرابی میں وارڈنزکااہم رول ہے منتھلیوں اورکرپشن نے ان کی ڈیوٹی کا مقصدہی تبدیل کردیاہے، قانون کی پاسداری کے قائل ہیں مگرپولیس گردی ہرگزبرداشت نہیں،وارڈنزاوررکشہ ڈرائیوروںکے مابین آئے روزتلخ کلامی اور جھگڑوںکی اصل وجہ پارکنگ اورسٹاپ کی عدم دستیابی ہے حالانکہ رکشہ مالکان ،ٹوکن ٹیکس،پاسنگ اورروٹ پرمٹ کے علاوہ حکومت کو دیگرٹیکسوںکی مدمیں لاکھوںروپے جمع کرواتے ہیں،انہوں نے کہاکہ روزگارکی غیرمنصفانہ پالیسیوںسے نفرتیں پھیلتی ہیںقومی وحدت اورملکی سا لمیت کے لئے حکومت کو مثبت رویہ اپناناہوگا،خودساختہ یونین لیڈرزمزدوروں کے حقوق میں بڑی رکاوٹ ہیں، لہذاان کابھی احتساب ہوناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم ترین ایشوزپرآئینی اورجمہوری جدوجہدکررہے ہیںلہذامیڈیاتعاون کرے،رہنمائوں نے کہا کہ ٹریفک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دارکمیشن مافیااورکام چوراہلکارہیں،کمرشل گاڑیوںکی تعدادکاتعین ہوناچاہئے ،حکومت اپنی ہی پالیسیوںسے بھاگ رہی ہے ،ایل این جی اورایل پی جی گیس میں کوئی فرق نہیںصرف حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

پابندیاںانصاف کے منافی ہیں،ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ وبربادکیاجارہاہے ،ڈنگ ٹپائوپالیسیوںسے غریب رکشہ ڈرائیوروںکامعاشی قتل کیاجارہاہے ،شعبہ ٹرانسپورٹ منسٹری شتربے مہاراندازمیںچل رہاہے کسی بھی قسم کی کوئی مثبت پالیسی نظرنہیں آتی۔ احتجاجی ریلی سے رہنمائوں نے حکومت سے مشترکہ مطالبہ کیا کہ ایل ٹی سی اورٹریفک وارڈنزکے ٹارگٹ چالان بندکیے جائیں،6سٹیزرآٹورکشہ بنانے والی فیکٹریوںپرفی الفور پابندی عائد کی جائے،پارکنگ کی آڑمیں بھتہ خوری بند کی جائے،ایل پی جی گیس چلانے والے رکشہ ڈرائیوروںکوتنگ نہ کیاجائے،ایل پی جی گیس قیمتوںکو کنٹرول کیاجائے،رکشائوںکو پارکنگ سٹاپ کی سہولیات فراہم کی جائیں،کینٹ،ڈیفنس،عسکری الیون،عسکری نائن اورعسکری ٹین میں گیس چلانے والے رکشائوںکے داخلہ پر پابندی ختم کی جائے،اوبروکریم جیسی کمپنیوںکوقانونی دائرہ میں لایاجائے،روٹ پرمٹ پر سابقہ جرمانہ فیسیں معاف کرتے ہوئے روٹ پرمٹ جاری کئے جائیں،اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادینے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں