معروف دانشور، شاعرامجد اسلام امجد کا او ورسیز پاکستانیز کمیشن کے دفتر کا دورہ

سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے جامع پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ‘ شاہین خالد بٹ،افضال بھٹی

جمعرات 15 فروری 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)معروف دانشور ،ادیب،کالم نگاروشاعر امجد اسلام امجد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ وائس چیئر پر سن او پی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ادارے کی کار کردگی کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ او پی سی میں ابتک موصول ہونے والی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات میں سے 60 فیصدخوش اسلوبی سے حل کی جاچکی ہیںاور سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلداز جلد حل کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

امجد اسلام امجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہزاروں شکایات کا مختصر عرصے میں ازالہ ادارے کی کامیابی کا ثبوت ہے اور او پی سی کے قیام سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف ملا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں