لاہور میں 19سی24 فروری 6روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقادکیا جارہا ہے‘ڈپٹی کمشنر لاہور

شہریوں سے درخواست ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت سکریننگ کیمپس سے فائدہ اٹھائیں‘ سمیر احمد سید

جمعرات 15 فروری 2018 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور میں 19سی24 فروری 6روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقادکیا جارہا ہے ،سیکنڈ ہیلتھ ویک کے دوران کیمپس میں شہر کے مختلف تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور ٹی بی کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت سکریننگ کیمپس سے فائدہ اٹھائیں۔ہفتہ صحت کیمپس کے حوالے سے تمام انتظامات چیف ایگزیکٹیو آفیسرہیلتھ لاہور ڈاکٹر یداللہ کی زیر نگرانی کیے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یداللہ نے کہا کہ شہر کے 3تحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں ،4دیہی اور 7بنیادی مراکزصحت میں یہ کیمپس 19سے 24فروری تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان کیمپس کے اوقات صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہوں گے۔ڈاکٹر یداللہ نے کہا کہ کیمپس میں مریضوں کے چیک اپ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے جن پر ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت کیمپس میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور ٹی بی کے مفت تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 19فروری سے پنجاب کے تمام مراکز صحت میں سیکنڈ ہیلتھ ویک کا انعقاد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریباًً آٹھ لاکھ افراد کی سکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے قبل ازیں گزشتہ سال اگست منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں