سی پیک منصوبے میں تاخیر کی وجہ دھرنا نہیں، چین حکمرانوں کی کرپشن پر تحفظات رکھتاتھا‘ میاں محمود الرشید

قوم جھوٹے دعوئوں سے بیزار ہے،شہبازشریف عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے‘اپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 19:02

سی پیک منصوبے میں تاخیر کی وجہ دھرنا نہیں، چین حکمرانوں کی کرپشن پر تحفظات رکھتاتھا‘ میاں محمود الرشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تاخیر کی وجہ دھرنا نہیں، چین حکمرانوں کی کرپشن پر تحفظات رکھتاتھا اورنواز شریف کی ضمانت دینے والا کوئی نہیں تھا۔ احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں،شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، وزیراعلیٰ بولتے وقت یاد رکھا کریں وہ کرپٹ ترین شخص کے بھائی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو آشیانہ کا جھانسہ دینے والا خادم نہیں ہو سکتا، پنجاب کا ہر منصوبہ فراڈ ہے اور کرپشن سے آلودہ ہے، لوگوں کو آشیانہ سکیم کے تحت گھر ملا ہوتا تو نیب وزیراعلیٰ کو طلب کرتا اور نہ ہی جعلی خادم اعلیٰ کو یہ دن دیکھنا پڑتے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہبازشریف عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، قوم جھوٹے دعوئوں سے بیزار ہے۔

شہباز شریف اپنے طویل ترین دور اقتدار میں کسانوں کو ریلیف دے سکے، نہ بنیادی انسانی حقوق انکی ترجیحات میں کبھی رہے، عوام انسانی فضلہ اور آرسینک ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، پنجاب کے ایک کروڑ14لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو، دو تین، تین مریض لیٹے ہیں، غریب عوام کو مفت ادویات کی فراہمی خواب ہے، سڑکوں پلوں سمیت تمام میگا پراجیکٹ کرپشن سے آلودہ ہیں، ان سارے حقائق اور ناکامیوںکے بعد بھی وزیراعلیٰ معلوم نہیں عوام میں کیسے چلے جاتے ہیں، انہیں تو میرٹ پر انہیں ناکامیوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں