ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے‘پرویز ملک

دشمن سی پیک عظیم الشان منصوبے سے ناخوش ،انکی کوئی سازش سی پیک کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی‘ خواجہ عمران نذیر

جمعرات 15 فروری 2018 19:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ عوام کے لئے بہت جلد لوڈ شیڈنگ ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گی،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، مخالفین کی منفی سیاست کی پروا کئے بغیر ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں،ہمارے دوست سی پیک سے بے حد خوش ، دشمن کو اس عظیم الشان منصوبے سے تکلیف ہے۔

کوئی سازش سی پیک کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

عوام دھرنے اور نعرے نہیں بلکہ اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون دعوے اور کون انکی خدمت کر رہا ہے۔نام نہاد تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،رانا جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،رانا احسن شرافت سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لیگا،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں