کرپٹ سیاستدانوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جانا چایئے‘ صاحبزادہ حامد رضا

جمعرات 15 فروری 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جانا چایئے،عدالت سے نااہل قرار پانے والے شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کا قانون اخلاقیات کے منافی ہے، وزارت داخلہ مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے نیب حکم پر عمل کرے،کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے بلوچستان میں ایف سی پر حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ختم نبوت کا ایشو اہم کردار ادا کرے گا۔ اہل سنت جماعتیں انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کے لئے متحد ہو چکی ہیں۔ نظام مصطفے متحدہ محاذ اہل سنت کا نمائندہ اور مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ گدی نشیں مشائخ 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ملک کے اکثریتی مکتبہ فکر نے اپنی سیاسی اہمیت منوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بار قوم آزمائے ہوئے ناکام سیاستدانوں کی بجائے نظام مصطفے کو ووٹ دے کر غلامان رسول کو اسمبلیوں میں پہنچائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں