لیسکوکے 132کے وی گرڈوں پر ڈبل بس بارز کی تنصیب جاری

جمعرات 15 فروری 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی تمام فیلڈ فارمیشنز پورے ریجن میں بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دے رہی ہیں اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف انجنیئر پی ایم یو ممتاز احمد خان نے آج پی ڈی کنسٹرکشن رفعت محبوب اور ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن آصف جاوید خالد کے ہمراہ لیسکو 132kvڈی ایچ ای رہبر گرڈ کا دورہ کیا اور وہاں بس بار کی اپ گریڈیشن سے متعلق کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ٹی اینڈ جی ڈویثرن کے ایڈیشنل ایکسئین اظہر علی پیرذادہ نے چیف انجنیئر پی ایم یو ممتاز احمد خان کو گرڈ پر بس بار کے حوالے سے ہونے والے کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

لیکسو ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران جی ایس سی سرکل کی جانب سے 132کے وی کے چار گرڈ اسٹیشنز پر بس بارکی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی ہے۔ ترجمان کی مطابق 132کے وی ڈی ایچ اے رہبرگرڈ ، 132کے وی رائے ونڈ گرڈ ، 132کے وی شیخوپورہ گرڈ ، 132کے وی داروغہ والااور 132کے وی بچیکی گرڈاسٹیشن پر بس بارز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے باعث فیڈر۔1,3,5،ایس بی ایف۔1،لوفٹ سفائر، گورمے، ایڈن آباد، شفیع ٹیکسٹائل، النصر، پولی پیک، داود نشاط، ایسٹرن سپننگ، گولڈن پیکجز، سندر روڈ، نفیس پولی، ارفین، سپیرئر ٹیکسٹائل، مانگا روڈ، احسن کاٹن، سحر سپننگ،لاثانی،نشتر روڈ، وارث شاہ، سپیکٹرم پلاسٹک، ہردیو،اکبر کالونی، انڈسٹریل۔

3,4,6، مرتضی اسٹیل، نعمت اللہ، شریف پورہ، نور کالونی، چناب اسٹیل، سن شائن اسٹیل، عاشق اسٹیل،داود کالونی، افشاں پارک، ایم ایس فورگنگ، عبدالرحمن اسٹیل، کوٹ فرزند، ارشاد بیگم مل، فیڈر ۔ 1,2,3,4,5,6,7,8,9,10، فیڈروں سے علاقوں کی نہ صرف وولٹیج پروفائل بہتر ہوگی بلکہ سسٹم بھی مستحکم ہوگا ۔ لیسکو میں سسٹم کی مظبوطی کے ساتھ ساتھ صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کی لئے لیسکو کی تمام فیلڈ فارمیشنز پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں