وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ڈریپ کے نئے چیف کی ملاقات

میڈیکل ڈیو ا ئسز ، ادویات کی قیمتوں اور کوالٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ادویات کے سسٹم کو بہتر طور پر ریگولیٹ کرنے کے لئے انٹر پراونشل کوارڈینیشن بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 15 فروری 2018 19:00

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ڈریپ کے نئے چیف کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبے سے جعلیس و غیر معیاری ادویات کے خاتمے ، میڈیکل ڈیوائسز ، ادویات کی قیمتوں اور معیار کو مستحکم بنانے کے لئے انٹر پراوینشل کوارڈنیشن بڑھانے کے اقدامات اٹھانے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو شیخ اختر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر سکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ، ایڈیشنل سکریٹری ڈرگ ونگ محکمہ پرائمری ہیلتھ محمد سہیل ، ڈریپ پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاصم رئوف، سی ڈی سی پنجاب ڈاکٹر منور حیات و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران میڈیکل ڈیوائسز ، ڈسپوزیبل آئیٹمز کی رجسٹریشن ،کوالٹی ، ادویات کی قیمتوں اور ان کے معیار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ صوبوں کی سطح پر میڈیسن سسٹم کو بہتر طور پر ریگولیٹ کرنے اور ادویات کی قیمتوں اور کوالٹی کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈریپ اور صوبائی محکمہ صحت تعاون میں مزید اضافہ کریں گے جس کے لئے دونوں جانب سے فوکل پرسن نامز دکئے جائیں گے اور بین الاصوبائی رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں