الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات کیلئے سکروٹنی کے عمل کوہائیکورت میں چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 15 فروری 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) الیکشن کمیشن کے سینیٹ انتخابات کے لئے سکروٹنی کے عمل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخوات میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کی متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق موثر جانچ پڑتال نہیں کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ اداروں سے بھی امیدواروں کے بارے میں رپورٹ حاصل نہیں کی گئی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سکروٹنی کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں