اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام اپیلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا

جمعرات 15 فروری 2018 19:00

اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام اپیلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں