جی سی یو کا ڈاکٹر تنظیم کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 15 فروری 2018 18:43

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) گوررنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مقتول ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، ظالمانہ قتل پر پوری یونیورسٹی آبدیدہ ہو گئی، وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے مقتول کیلئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے، تعزیتی ریفرنس سے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیر شاہ ،شعبہ باٹنی کے صدر ڈاکڑ صفدر مرزا اور شعبہ اسلامیا ت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ نے خطا ب کیا اورمقتول پروفیسر کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر کا کہنا تھا ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ اچھے اخلاق کے مالک تھے، یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طالبعلم ان کے ظالمانہ قتل پر آبدیدہ ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ہم پولیس سے رابطے میں ہیں، کیس کی پیروی پوری یونیورسٹی کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کا واقعہ کا نو ٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ،ہمیں امید ہے کہ قاتل جلد گرفتار ہو نگے، شعبہ باٹنی کے صدر ڈاکٹر صفدر مرزا کا کہناتھا کہ ملک نے ایک اہل استاد کھو دیا، وہ بہت پیارے اور نفیس انسان تھے، ان کے جنازہ میں بھی ہر شخص آبدیدہ تھا، اور آخری سفر پربھی ان کا چہرہ ہمیشہ کی طرح روشن تھا۔بعد ازاںحال میں وفات پا نے والے یونیور سٹی کے اسا تذہ اور سٹاف ممبران کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں