مختلف شخصیات کی جامعہ نعیمیہ آمد،دادی کے انتقال پر راغب نعیمی سے اظہار تعزیت

جمعرات 15 فروری 2018 18:38

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء)بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمد حسین نعیمی کی اہلیہ اورڈاکٹر سرفرازنعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پرمختلف مذہبی وسیاسی اورسماجی شخصیات کا ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے اظہار تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا، ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، مشیر وزیر اعظم پاکستان عرفان صدیقی، مجیب الرحمان شامی، انیق ناجی، میڈیا ڈور پاکستان کے ایڈیٹر اشفاق رحمانی، پیر شفاعت رسول نوری، جمعیت علما پاکستان کے چیئرمین قاری زوار بہادر نے وفد کے ہمراہ علامہ راغب نعیمی سے تعزیتی ملاقات کی، نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حاجی حنیف طیب، مولانا شمیم اختر آف موریشس ،ڈاکٹر سرفراز اعوان، مسلم لیگ ن کے رہنما وایم پی اے مولانا غیاث الدین، ایم پی اے پیر اشرف رسول، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، نوید الحسن، مولانا ملک عبدالروف نے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی سے ان کی دادی جان کی وفات پر دلی دکھ کا اظہارکیا ، مرحومہ کی بلندی درجات اورلواحقین کے صبرجمیل کی دعاکی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں