الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 18:38

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کا سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، صاف پانی پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر سید راشد داؤد، پروگرامز کے جنرل مینجر سفیان احمد خان ، صاف پانی پروگرام کے انچارج سید ذیشان سعید سمیت تمام مرکزی و ریجنل ذمہ داران بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہرعلاقے کی ضرورت کی مناسبت سے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے، جس سے دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کو جراثیم اور کثافتوں سے پاک اور گھروں سے قریب پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ الخدمت نے سال 2017ء میں ملک بھر میں صاف پانی کی1096منصوبے مکمل کرلئے ہیں، سید راشد داؤدنے گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر صاف پانی کی1096منصوبے مکمل کئے گئے جن میں 142 واٹر ویل، 175 سب مرسبل واٹر پمپ، 24فلٹریشن پلانٹس، 587 ہینڈ پمپس، 38 گریویٹی فلو واٹر سکیم اور 130 دیگر منصوبہ جات شامل ہیں، ان منصوبوں سے یومیہ تقریباًً7 لاکھ 70ہزار 2 سو پچاس افراد مستفید ہورہے ہیں، بعد ازاںاجلاس میںسال 2018ء کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں