غلام محی الدین دیوان سے پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

جمعرات 15 فروری 2018 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی صدر عمر خیام کی قیاد ت میں ملاقات کی وفد نے عمران خان ینگ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، اور انہیں بریفنگ دی گئی کہ ینگ ٹیلنٹ میں ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لے چکے ہے اور کئی کھلاڑی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، لاہور کے تمام علاقوں میں ینگ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے کیمپ لگائے جائیں گے اور بہت جلد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام شروع ہو جائے گا ، غلام محی الدین دیوان نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، ملا قات کرنے والوں میں عامر بٹ ، ملک فاروق ، انس ، عبیدالرحمان ، میاں عثمان ، عدیل جوئیہ اور عرفان احمد شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں