نواز شریف اپنے بیانیے سے ملکی اداروں کی تذلیل کررہے ہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

نا اہلوں اور اشتہاریوں کا ٹولہ جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف

جمعرات 15 فروری 2018 18:22

نواز شریف اپنے بیانیے سے ملکی اداروں کی تذلیل کررہے ہیں‘ اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ نواز شریف پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے ، نا اہلوں اور اشتہاریوں کا ٹولہ جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رائے فرار سے پہلے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ( ر ) صفدر کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جانا چاہیے ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دبائو ڈال رہے ہے جبکہ وہ سنگین جرائم میں ملوث ہے ، نواز شریف اپنے بیانیے سے ملکی اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ، کرپشن کا گارڈ فادر نوازشریف لوٹ مار کی کھلی چھٹی چاہتا ہے لیکن اس کا یہ منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منظور ہونے والی قرار دار کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہے ، موجودہ حکومت پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، موجودہ حکومت کی خارجی پالیسی اور سفارت کاری کی ناکامی کا منہ بولتا ہے ، نوازشریف اور مودی کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں اور نہ ہی موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے مودی کے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے مسئلے کو بھی موجودہ حکومت عالمی سطح پر اٹھانے میں بری طرح فلاپ رہی ہے ، پاکستان کے خلاف بننے والے تمام منصوبے ناکام ہو نگے اور ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانے پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں