حکومت کے بہتر ین اقدامات کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں ساڑھے 7فیصد اضافہ

اضافے سے کپاس کی1 کروڑ 14 لاکھ بیلز رہی ،گزشتہ سیزن کے اسی عرصے میں پیداوار 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) حکومت کے بہتر ین اقدامات کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں ساڑھے 7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار ساڑھے 7 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 14 لاکھ بیلز رہی جبکہ گزشتہ سیزن کے اسی عرصے میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 1 کروڑ 2 لاکھ کاٹن بیلز کے سودے کیے جبکہ برآمد کنندگان نے 2 لاکھ 16 ہزار بیلز خریدیں۔ رواں برس بھی حکومت پنجاب نے کپاس کی کاشت کو اپریل سے پہلے شروع کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ زراعت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپریل سے قبل کپاس کی کاشت کرنے سے گلابی سنڈی کا حملہ ہو جاتا ہے اور پیداوار میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کاٹن جنرز فورم نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں