فورنزک سائنس ایجنسی نے حافظ آباد میںلڑکیوں کے جسموں سے حاصل کردہ مواد کا تجزیہ مکمل کرلیا

پولی گرافی رپورٹ اور سیمپل کی رپورٹ کے بعد بون میرو نکالنے کے معاملے کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا ، صرف خواتین کیساتھ تعلق بنانے کیلئے حرکتیںکرتا

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی نے حافظ آباد میںلڑکیوں کے جسموں سے حاصل کردہ مواد کا تجزیہ مکمل کرلیا ، برآمد ہونے والا مواد بون میرو اور اسپائنل فلوئیڈ نہیں، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا جس کے بعد رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فورنزک ایجنسی نے پولی گرافی رپورٹ اور سیمپل کی رپورٹ کے بعد حافظ آباد میں بون میرو نکالنے کے معاملے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

فورنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نہ تو کسی گروہ کا رکن ہے نہ ہی بون میرونکالتا تھا، ملزم ندیم کی جانب سے نکالا گیا مواد بھی بون میرو نہیں۔ ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا ، وہ صرف خواتین کے ساتھ تعلق بنانے کیلئے مختلف حرکتیں کرتا تھا ۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں