لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان 24فروری کو سجے گا

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان 24فروری بروز ہفتہ کو سجے گا جس کے لئے تیاریوں زور شور سے جاری ہیں ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ جاوید اقبال نے لاہور کے وکلاء کیلئے بائیو میٹرک تصدیق میں مزید 2دن کا اضافہ کر دیا ،بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 20 فروری کا وقت دیا گیا تھا جس کو بڑھا کر 22 فروری تک کر دیا گیا ہے۔

ایسے وکلا حضرات جو بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائیں گے وہ 24 فروری کو حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

14ہزار 595ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹر کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ 9 ہزار 166 ووٹرز ابھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹر نہیں کیے گئے۔لیڈیز ووٹرز کی کل تعداد ایک ہزار 563جس میں 638 بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹر جبکہ 925 ابھی تک رجسٹر نہیں ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے 4 عہدوں پر 14 امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔صدر کی نشست کیلئے 3 گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ۔کل پولنگ بوتھ کی تعداد 4ہیں جہاں کل ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرئیں گے۔ووٹرز حضرات صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں