خواتین ججز اور ضلعی عدالتوں کے مسائل کے حل کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نے لاہور ہائیکورٹ کی خواتین ججز اور اضلعی عدالتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دو مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ان کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی خواتین ججوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سینئر خاتون ججز عائشہ اے ملک کی سربرای میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اضلاعی عدالتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج انوار الحق کی سربراہی میں ایک دوسری تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے دونوں کمیٹیاں درپیش مسائل کا جائزہ لیکر ان کے حل کیلئے سفارشات تیار کر کے رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پیش کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں