نہال ہاشمی کی سینٹ نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلیت کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جمع کروائے جانے والے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں بتایاگیا ہے کہ اس نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے دو اور پاکستان تحریک انصاف کی ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان امیدواروں میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران اسد اشرف اور میاں مرغوب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں