سینیٹ الیکشن ،ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے والے ریفرننگ افسر کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی گئی ہے جس پر فوری سماعت متوقع ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرنگ افسر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات مسترد کر دئیے تھے جبکہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو پی ٹی آئی نے چیلنج کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں