امتحانی نظام ٹھیک کرنے کے شہباز شریف کے دعوے غلط ثابت ہوئے، خدیجہ فاروقی

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی پانچویں کا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر آئوٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحانات کی سیکریسی برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا ہے پانچویں کے امتحانات کا آخری پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود تھا انہوںنے کہا کہ امتحانی نظام کو ٹھیک کرنے کے شہباز شریف کے سارے دعوے غلط ثابت ہوئے ،5ویں جماعت کے امتحانی پرچوں کا آئوٹ ہونا امتحانی نظام کی فرسودگی اور ناکامی ہے۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت گزشتہ روز پرائمری کا آخری پرچہ ہوا جس کا دن10بجے آغاز ہونا تھا مگر ساڑھے نو بجے ہی پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا جس کے بعد پیک کی جانب سے امتحانات کی سیکریسی پر سوالات اٹھ گئے ہیںقبل ازیں6فروری کو بھی سائنس کا پرچہ امتحان شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی واٹس ایپ کے ذریعے سینٹرز سے باہر موجود تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پرچا آئوٹ ہونا محنت کرنے والے بچوں کے ساتھ ظلم ہے امتحانی نظام کو بوٹی مافیا سے پاک اور اس میں قباحتیں ختم کرنے کیلئے امتحانی نظام کو ازسر نو جائزہ لے کر پرانا نظام تبدیل کیا جائے اور جدید اور فول پروف نظام مرتب کیا جائے تاکہ امتحانات سے قبل پرچے آئوٹ نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں