بون میرو سکینڈل کے مرکزی ملزم کی فرانزک رپورٹ آ گئی

ملزم سے برآمد ہونے والے مواد بون میرو اور سپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ سیمپل خون ہے، رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) بون میرو سکینڈل کے مرکزی ملزم کی فرانزک رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کسی گروہ کا رکن ہے اور نہ ہی وہ بون میرو نکالتا تھا ۔ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل کر لیا گیا کچھ دن قبل حافظ آباد میں سامنے آنے والے بون میروسکینڈل کے مرکزی ملزم کے فرانزک رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم سے برامد ہونے والے مواد بون میرو اور سپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ پنجاب فرانزک لیب کو ملنے والا سیمپل خون ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم نہ تو کسی گروہ کا رکن ہے اور نہ ہی وہ بون میرونکالتا تھا ۔ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ابھی اس کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل منظر عام پر آنے والے اس بون میروسکینڈل میں مرکزی ملزم سمیت دو افراد گرفتار ہوئے تھے جبکہ ان تینوں ملزم سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے ایک ملزم کا نام بھی سامنے آیا تھا ۔ آمنہ نامی عورت لڑکیوں کو جہیز فنڈ کے لالچ میں لاتی تھی جبکہ ڈی ایچ کیو حافظ آباد کے ساجد نامی ملازم نے مبینہ طور پر 35 ہزار روپے کے عیوص مرکزی ملزم بون میرو کے 15 نمونے لانے کو کہا تھا ۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں