اسحاق ڈار کا سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج

ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے،درخواستگزار

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکلائ اور تحریک انصاف کے وکلائ کی بحث کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن میں جرح کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار نے انتخابی اخراجات کے لئے 2 نشستوں پر ایک ہی بینک اکاؤنٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں