پی ایس ایل ایڈیشن تھری؛ٹکٹوں کا اجراء شروع

شائقین ٹکٹوں کے حصو ل کیلئے نجی کوریئرکمپنی کی برانچزاورآن لائن سے رجوع کریں،سب سے سستا ٹکٹ 1000روپے ا ور وی آئی پی انکلوڑ رکے ٹکٹ 6ہزارروپے مقرر ،پی سی بی حکام

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن کے سلسلے میں لاہور میں کھیلے جانے والے 2پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے،پلے آ ف میچزکے ٹکٹ شائقین نجی کوریئرکمپنی کی برانچزاورآن لائن خرید سکیں گے،جس میں سب سے سستا ٹکٹ 1000روپے جبکہ وی آئی پی انکلوڑ رکے ٹکٹ کی قیمت6ہزارروپے مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وی آئی پی ٹکٹ ا نکلوڑ ر 8ہزارروپے کاتھا۔لاہورمیں پلے آف میچز20اور21مارچ کوکھیلے جائیں گے جبکہ اس لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں