اسپورٹ نیوز

پی ایس ایل ایڈیشن 3 کا سفر شروع؛لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے تمام ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے 3میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، 2میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں