پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صنعتکاروں اور عوام تک منتقل کیا جائے ‘ پیاف

خام تیل58ڈالر فی بیرل ہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے ختم کرکے بجلی سستی ،صنعتی ترقی کیلئے سستی بجلی فراہم کی جائے

جمعرات 15 فروری 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پیاف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف صنعتکاروں اور عوام تک منتقل کیا جائے ،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتین کم کی جائیں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے ۔

وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ مہنگی بجلی ،مہنگی پیدوار کا باعث ہے جس سے ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور مہنگی بجلی کا بلواسطہ اثر عوام تک منتقل ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ا ب جبکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے تو اس کا ریلیف بھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام تک منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ عالمی مندی مین خام تیل کی قیمت58 ڈالر فی بیرل ہے حکومت شارٹ آڈر جاری کرے اور فیول کی قیمتیں کم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے تاکہ ان پٹ کاسٹ کو مقابلہ کی سطح پر لایا جائے۔

اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں اضافہ ہونے سے خام مال اور اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعت کار، تاجر برادری اورعام لوگ متاثر ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان عالمی منڈی میں دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں