ایل ڈبلیو ایم سی کا محمود بوٹی پر شجر کا ری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ،پرانی ڈمپ سائٹ پارک میں تبدیل

ڈمپ سائٹ کو پارک میںتبدیل کرنے کا منصوبے پر کام شروع ،پہلے مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر 10,000ہزار مربع فٹ جگہ پر مشینر ی کے ساتھ کٹنگ و لیولنگ کی گئی ‘وزیر ِبلدیات منشاء اللہ بٹ

جمعرات 15 فروری 2018 16:39

ایل ڈبلیو ایم سی کا محمود بوٹی پر شجر کا ری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ،پرانی ڈمپ سائٹ پارک میں تبدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی ڈمپ سائٹ محمود بوٹی کو پارک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر ِبلدیات منشاء بٹ، مئیر لاہور ،ڈی جی پی ایچ اے اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت طلبہ نے شرکت کی ۔ تقریب سے وزیر بلدیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ سے ملحقہ 320کنال پر محیط لاہور کی سب سے پرانی ڈمپ سائٹ محمو د بوٹی سال 1997سے آپریشنل رہی۔

یہ ڈمپ سائٹ اپنی مدت پوری کرچکی اور مزید گنجائش کی حامل نہیںرہی ۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے ستمبر 2016میں محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ کو مکمل طور پر بند کردیا اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کے وژن اور حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر اپنی نوعیت کی ڈمپ سائٹ کو پارک میںتبدیل کرنے کا منصوبے پر کام شروع کیا۔

(جاری ہے)

جس کے پہلے مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر 10,000ہزار مربع فٹ جگہ پر مشینر ی کے ساتھ کٹنگ و لیولنگ کی گئی اور پی ایچ اے اشتراک سے مختلف اقسام کی300 پودے تجرباتی بنیادوں پر لگائے گئے جن میں سے 200کے قریب پودے اس ماحول اور مخصوص جگہ کے اعتبار سے مطابقت رکھتے ہوئے اب بھی موجود ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی نے محمود بوٹی پر شجر کا ری کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے،اس مرحلے میں دس ہزار کے قریب پودے لگائے جائینگے ۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر ِبلدیات ،مئیر لاہور ،ڈی جی پی ایچ اے اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت طلبہ نے شرکت کی اورپودے لگائے۔ وزیر ِبلدیات کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور رہنمائی میں ہم لاہور کو صاف رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑینگے، لاہور کا شمار دنیا کے صاف ستھرے شہروں میں ہوتا ہے ،اپنی نوعیت کے اس واحد منصوبے میں ہم ایل ڈبلیو ایم سی کی بھر پور معاونت کرتے رہیں گے۔

چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی مئیر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کی صفائی میں جہاں ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات قابلِ تحسین ہے وہیں لاہور کے شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے شہر اور ملک کو صاف رکھنے میں تمام اداروں کا ساتھ دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ یہ شجر کاری مہم اپنی نوعیت کی منفرد مہم ہے اس میں 320کنال پر محیط ڈمپ سائٹ کو مرحلہ وار پارک میں تبدیل کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں