پی ٹی وی لاہور سنٹر کے پروگرام مینجر محمد بشیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد

جمعرات 15 فروری 2018 16:07

پی ٹی وی لاہور سنٹر کے پروگرام مینجر محمد بشیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) پی ٹی وی لاہور سنٹر کے ورکرز کی جانب سے پروگرام مینجر محمد بشیر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پی ٹی وی جنرل مینجر حمید قاضی، پروڈیوسر نعیم خان، محمد عابد حسین ،قیصر شریف، امتیاز احمد، شہزاد جہانگیر ،عثمان ریاض احمد، منیر حسین ،ناصر منظور، محمد ضیاء و دیگرافراد شریک تھے،اس موقع پرجنرل مینجر حمید قاضی نے محمد بشیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ محمد بشیر نے ملازمت کے دوران اپنے فرائض انتہائی ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام دئیے، انہوں نے مذہبی پروگرامز ،میوزک ڈرامے اور خواتین ٹائمز کے حوالے سے متعدد پروگرامز پروڈیوس کئے،ان کا شمار پی ٹی وی کے محنتی اور ذمہ دار پروڈیوسرز میں ہوتا تھا،تقریب کے آخر پر محمد بشیر نے پی ٹی وی اور اپنے ساتھی ورکرز کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اس ادارے نے بہت عزت دی جس پر میں فخر کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں