خادم حسین پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن مقرر،وزارت صنعت و پیداوارنے نوٹیفیکیشن جار ی کردیا

جمعرات 15 فروری 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ممتاز صنعتکار رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین کو انکی ماربل و گرینائیٹ انڈسٹریز میںصنعتی و کاروباری تجربہ کے اعتراف پر وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے اپنے ذیلی ادارے پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن مقرر کیا ہے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹر میں چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن مقر ر کیا گیا ہے جس میں صوبہ پنجاب سے خادم حسین کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔نوٹیفیکشن کے مطابق پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سرکاری ممبران میں سیکرٹری وزارت پیداوار،سیکرٹری ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن،چیف ایگزیکٹو آفیسر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر ڈویلپمنٹ اتھارٹی(SMEDA)،چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی جبکہ پرائیویٹ ممبران میں پنجاب سے خادم حسین ممبراور سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خادم حسین کو پاکستا ن سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر ہونے پر مختلف صنعتی و تجارتی تنظیموں، اداروں بالخصوص ماربل گرینائیٹ انڈسٹریز کے لوگوں اور اہم صنعتی و تجارتی تنظیموں کے راہنمائوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغام موصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں