ہنر مند افرادی قوت ،نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی‘ چوہدری عرفان یوسف

پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،ینگ انٹرپرینیوز کیلئے آئندہ ماہ لاہور میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی،پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،ینگ انٹرپرینیوز کیلئے آئندہ ماہ لاہور میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام ریجنل قائمہ کمیٹیز کے چیئرمینوں کو ان کی متعلقہ فیلڈ میں وسیع تجربے کی بدولت ان کواس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، مجھے پوری امید کہ تمام نو منتخب چیئرمینز اپنی ذمہ داریوں کو با خوبی سرانجام دے گئے۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹیز کے نو ٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میںسارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک ، ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین عرفان یوسف ، نائب صدر شفیق انجم ، نائب صدر شبنم ظفر اورلاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید نے شرکت کی۔

اس موقع پر افتخار علی ملک نے کہاکہ کاروباری برادری کے مسائل حل کروانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہنے والا ہمارا گروپ اتنا زیادہ مضبوط ہو گیا کہ عرفان یوسف اس سال بلا مقابلہ ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب منتخب ہوئے ہے، ینگ انٹرپرینیوز کئے یوتھ کانفرنس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ خاور رشید کو لاء اینڈ آرڈر، میاں وقار احمد کوسمال ٹریڈرز کوارڈنیشن اینڈ ٹریڈرز افیئرز،رحمت اللہ جاوید کو انٹرنیشنل ریلشینز،ریاض احمد کو ڈرائی پورٹ، معصوم قمر کو جیمز اینڈ جیولری، صدیق الرحمن رانا کو پاک چائنہ اکنامک ریلیشنز، ملک خالد کو پیپر اینڈ بورڈ،اعجاز خان کو شو اسسریز اینڈ شو اورنامنٹس، حسن اختر کو ٹورازم، خواجہ شعیب حامد کو ایس ایم ای،شہباز خاں کو اینٹی کرپشن،آغا افتخار احمد کو اینٹی سمگلنگ،آصف امیر کو آٹو موبائل انڈسٹری،فاطمہ چڈھر کو چائلڈ پروڈکشن،محمد آصف کو سٹی لائنزن،طارق صدیق کو کنسٹرکشن،متین الرحمن کو کوارڈینشن گورنمنٹ،محمد یسٰین کو کوٹیج انڈسٹری،نعیم اسحاق کو سپورٹس ،فلزہ ممتاز کو وویمن ،پاوریمنٹ،عظمت جاوید کو واپڈا افیئرز،ساجد عزیز کو ایف بی آر افیئرز،ذیشان سلطان کو گارمنٹس،شیخ ظفر کو حج،عمرہ،ٹورہ آپریٹر، اکرام الحق کو ہوٹل اینڈ ٹریول،محمد اعجاز کو انٹر نیشنل انویسٹمنٹ،سلیم احمد چوہدری کو لیبر،مین پاور ایکسپورٹ،عرفان کھوکھر کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز،عامر نوید کو لوکل گورنمنٹ،خواجہ محمد عمر کو پاسپورٹ اینڈ نادرا،قیصر رفیق کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،فاروق حسن کو ریلوے،کاشف انور کو سیلز ٹیکس کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں