غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مضبوط انفر اسٹر اکچر نا گزیر ہے‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

سی پیک کے تناظر میں ہنرمند فورس کی تیاری کیساتھ استعداد کار کو بھی بڑھایا جارہا ہے ‘سینئر نائب صدر میاں عثمان

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مضبوط انفر اسٹر اکچر نا گزیر ہے‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مضبوط انفر اسٹر اکچر نا گزیر ہے،حکومت سی پیک کے تناظر میں ہنرمند فورس کی تیاری کیساتھ ساتھ استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سی پیک کو مد نظر رکھتے ہوئے انفراسٹر اکچر پرخصوصی توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار یہاںرخ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسروں صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ آنے والے وقتوں میں ان منصوبوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ۔

میاں عثمان نے کہا کہ ہماری ترقی سی پیک سے جڑی ہوئی ہے اس لئے اسے مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے ۔پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے کسی بھی صوبے کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور اس کے دور میں ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں