ملکی ترقی کی ضامن پالیسیوں،منصوبوں پر متفقہ لائحہ عمل کیلئے تمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے ‘ اشرف بھٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے ‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

ملکی ترقی کی ضامن پالیسیوں،منصوبوں پر متفقہ لائحہ عمل کیلئے تمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے ‘ اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی ضامن پالیسیوںاور منصوبوں پر متفقہ لائحہ عمل کیلئے تمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی بقاء کی ضامن ہوتی ہے اس لئے ہمیں اس طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

کشکول توڑنے کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا اوراس کے لئے قومی آمدن میں اضافے کے لئے روایتی شعبوں کی بجائے نئے راستے تلاش کئے جائیں ۔ ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نظام میں اصلاحات لا ئیں اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے خوبصورت ملک ہے حکومت کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ گھریلو دستکاری اور دیگر صنعتیں بھی ترقی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں