پاکستان سپر لیگ سیشن تھری کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم لاہور دبئی روانہ ہوگئی

پشاور زلمی کل روانہ ہوگی ،اسلام آباد یونائیٹڈ ،ملتان سلطان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیںکل روانہ ہونگی،کراچی کنگز 18فروری کو دبئی پہنچے گی

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ سیشن تھری کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئی، ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 623کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔لاہور قلندر کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں عمر اکمل،فخر زمان اور سہیل خان،غلام مدثر،عمران خان جونیئر،بلال آصف، رضا حسن اور عامر یامین شامل ہیں۔

سہیل اختر،شاہین شاہ آفریدی اور سلمان ارشاد بھی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شرکت کیلئے پشاور زلمی آج جمعہ کو فروری کو دبئی روانہ ہوگی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں 17فروری کو دبئی روانہ ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ دو بار فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم بھی 17فروری کو دبئی پہنچے گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی کنگز 18فروری کو دبئی پہنچے گی۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22فروری کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے دبئی میں ہوگا۔لاہور قلندر پہلا میچ 23فروری کو ملتان سلطان کے خلاف کھیلے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں