پلاک کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ 18فروی سے شروع ہو گا

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام چار روزہ ’’کلچر فیسٹیول‘‘ 18فروی بروز اتوار سے شروع ہو گا۔فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ،ثقافتی سٹالز و دیگر سیشن رکھے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافتی پرفارمس ہونگی۔

(جاری ہے)

پلاک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹیول ہو گا جس میں فن و ثقافت کے حوالے سے مختلف سیشن رکھے گئے ہیں۔اس میں غزل گائیکی،کلاسیکل گائیکی ،میوزیکل نائٹ جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔اس کے علاوہ ثقافتی سٹالز ،لوک داستان ،ناٹک،ٹپے ماہیے،بولیاں،ہیر سیف الملوک گائیکی ،ڈھول پرفارمس بھی ہونگی ۔اس کے ساتھ فن اور گلوکاری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو خصوصی طور پر ایواڈز دیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں