پانچویں جماعت کا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہونے کیخلاف سمیت 2تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

پانچویں جماعت کا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہونے کیخلاف سمیت 2تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) پانچویں جماعت کا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہونے کیخلاف سمیت 2تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں۔مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحانات کی سیکریسی برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا ہے ،پانچویں کے امتحانات کا آخری پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود تھا ،امتحانی نظام کو ٹھیک کرنے کے شہباز شریف کے سارے دعوے غلط ثابت ہوئے ،5ویں جماعت کے امتحانی پرچوں کا آئوٹ ہونا امتحانی نظام کی فرسودگی اور ناکامی ہے۔

جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں پرچی کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی تقسیم غیر منصفانہ ہے ،حکومت کا حصہ 45فیصد ،ڈاکٹروں کا 35فیصد جبکہ پیر ا میڈیکل سٹاف کا20فیصد ہے ،عدالتی اورحکومتی فیصلوں کے باوجود پیرا میڈیکل سٹاف کو محروم رکھا جا رہا ہے ،تقسیم کے فارمولے کے باوجود کوئی بھی اس پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں ،حکومتی لیٹرز اوراحکامات کو کوئی بھی خاطر میں نہیں لاتا من مرضی کی تقسیم ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی مقرر کردہ شرح کے مطابق ملازمین کو کہیں کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ،حکومتی احکامات سے متصادم قوانین بنا کر پیرا میڈیکل سٹاف کی حق تلفی جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں