شعبہ طب طبی دنیا میں ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے‘ڈاکٹر زاہد اشرف

موجودہ کونسل کے دور میں اطباء کو ہمیشہ یاد رکھا گیا‘ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، وید جمیل خان، حکیم احمد سلیمی

جمعرات 15 فروری 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ’’شعبہ طب-، طب یونانی ‘‘طبی دنیا میں ایک مضبوط قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے جس کے تاریخی پس منظر میں بہت سے قابل و ناقابلِ فراموش طبی شخصیات کو جنم دیا،جن کی طبی خدمات رہتی دنیا تک اپنی اہمیت و افادیت سے روشنی پھیلاتی رہیں گی،پاکستان طبی کانفرنس اپنے آبائو اجداد کے اس اثاثے کو پوری ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ آگے منتقل کرنے کا بیڑہ اُٹھائے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم ڈاکٹر زاہد اشرف ،سینئر نائب صدر پاکستان طبی کانفرنس (صدارتی تمغہٴ امتیاز) نے نور پوری طبیہ کالج میں اپنے خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری صدر نیشنل کونسل فار طب، پروفیسر حکیم منظور العزیز مرکزی سیکرٹری جنرل PTC، پروفیسر حکیم وید جمیل خان نائب صدر NCT، پروفیسر حکیم احمد سلیمی، چیئرمین امتحانی کمیٹی NCT، پروفیسر حکیم اختیار احمد نوید، پروفیسر حکیم سید صابر علی شاہ، پروفیسر حکیم حافظ یونس، پروفیسر حکیم حافظ خورشید، پروفیسر حکیم ذوالحسنین بخاری شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں عبد القدیر اعوان ایم پی اے، حاجی محمد اسحاق سابق وزیر مالیات، میاں محمد سلیم چیئرمین بلدیہ، پروفیسر حکیم سلیم احمد خان ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طب کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان طبی کانفرنس درمے، قدمے، سخنے اطباء کے لیے دن رات اقدامات کر رہی ہے۔

موجودہ طبی کونسل کے دور میں طیبہ کالجز اور اطباء کو جتنی سہولیات فراہم کی گئیں اُس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اطباء کی تمام مشکلات و تکالیف کا خاتمہ پاکستان طبی کانفرنس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تقریب میں پروفیسر حکیم انور خان لودھی، پروفیسر سہیل احمد نور پوری، پروفیسر سعد نور پوری، پروفیسر خالد ہاشمی، حافظ محمد خادم، محمد عرفان، پروفیسر حکیم قاسم بیگ، پروفیسر حکیم نصیر نور پوری، ڈاکٹر محمد افضل، حکیم ابرار جاوید، حکیم حافظ منیب، حکیم محمد فاروق، حکیم جاوید ہاشمی،حکیم حاذق نور پوری، حکیم مختار احمد، حکیم سلیم کھوکھر، چوہدری محمد انور، ملک بشیر، ماسٹر محمد طفیل سمیت اطباء اکرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں مہمانوں کے لیے خصوصی ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں