عمران خان کا بشری بی بی کو بھیجا گیا پروپوزل،عمران خان نے اینکر کو دعا کا کہہ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 فروری 2018 14:19

عمران خان کا بشری بی بی کو بھیجا گیا پروپوزل،عمران خان نے اینکر کو دعا کا کہہ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15فروری 2018) عمران خا ن نے بشری بی بی کو اپنی تیسری شادی کے لئے پروپوزل بھجوایا تھا جس پر عمران خان نے اینکر کو مثبت جواب آنے کے لئے دعا کا کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا ریحام خا ن اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں اور ان کو کہنا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں تو کیا واقعی ریحام خان کو کوئی خطرہ ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرے علم میں ہے تو ریحام خان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اور نہ ہی ان کی کتاب سے متعلق تحریک انصاف کو کوئی فکر ہے۔اور اس کتاب سے متعلق سب جانتے ہیں کہ یہ کتاب ن لیگ کی سپانسرڈ ہے۔اور کئی ماہ سے حنیف عباسی اور رانا ثنا اللہ کہہ رہے کہ ریحام خان کی کتاب آنے والی ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ کتاب 2018کے انتخابات سے پہلے لائی جائے گی۔

عمران خا ن کی تیسری شادی کا بھی میڈیا پر خوب چرچا رہا ہے ۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ابھی اپنی روحانی پیشوا بشر ی بی بی کو رشتہ بھجوایا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔اسی متعلق اینکر نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے بشری بی بی کو پرپوزل بھی بھیجا ہے تو کیا اس کا کوئی جواب آیا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بس دعا کریں اللہ سے۔تو اینکر نے کہا کہ کیا دعا کریں کہ جو جواب آپ چاہ رہے ہیں وہ آ جائے۔تو عمران خا ن نے کہا کہ بس جو بھی جواب آئے اللہ اس میں بہتری کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں