’’اچے اچے محل تیرے ‘‘فیم گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے چل بسے

جمعرات 15 فروری 2018 13:44

’’اچے اچے محل تیرے ‘‘فیم گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے چل بسے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) مشہورزمانہ گیت’’اچے اچے محل تیرے ‘‘سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والے فوک گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے،ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی،راشد علی واربرٹن کی اچانک وفات پر شاعروں ،گلوکاروں ایم اے تبسم،خادم وسائی پوری،ملک آصف شہزاد،افی جان ،صداقت علی رانا،رمضان کنگن پوری،عمران پروانہ،ارشاداحمدانصاری،طارق خوشحال نوشہروی،بابرخیالی سرگودھوی ودیگرنے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں