مدھو اور شیزا بٹ میر محل تھیٹر میں کل سے ’’بلو ٹھمکا لگا ‘‘میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی

جمعرات 15 فروری 2018 13:44

مدھو اور شیزا بٹ میر محل تھیٹر میں کل سے ’’بلو ٹھمکا لگا ‘‘میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) اداکارہ مدھو اور شیزا بٹ میر محل تھیٹر میں کل ( جمعہ ) سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا ‘‘میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلا ت کے مطابق تھیٹر اورفلم کی نامور اداکارائیں شیز ا بٹ اور مدھو رائٹر و ڈائریکٹر وسیم اکرم کے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا ‘‘میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دونوں اداکارائوںنے اپنے رقص پرفارمنس کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں امبر جی ، انمو ل پیاری، خوشی جی ، انور ماحی ، شہزاد شوکی ،شاہ رخ ، پپو ٹھاکر اور ذوالفقار طوطی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات وسیم اکرم کی اورپروڈیوسر عثمان بٹ اور میاں وقاص ہیں ۔ جمعہ اور اتوار کو میر محل تھیٹرمیں دو شو ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں