ْنیب کا الحمراء آرٹس کونسل میں مبینہ بے ضابطگیوں کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 فروری 2018 13:44

ْنیب کا الحمراء آرٹس کونسل میں مبینہ بے ضابطگیوں کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے الحمراء آرٹس کونسل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب حکام کی طرف سے الحمراء میں ڈرامہ ہالوں کی تزئین وآرائش ، عالمی ادبی کانفرنس ، ریٹائر افسروں کو دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے اور جونیئر سکیل سے گریڈ17 تک حاصل کرنے سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ا س ضمن میں نیب حکام الحمراء کی انتظامیہ سے تمام ریکارڈ طلب کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام اسٹیج ڈراموں کی میرٹ سے ہٹ کر دوسرے پرڈیوسروں کو تاریخیں دینے اور الحمرا میں اسٹیج ڈراموں کی غیرقانونی خرید وفروخت سمیت دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں