خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 فروری 2018 12:32

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2018ء): خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے برآمد کیا جانے والا مواد بون میرو یا اسپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ صرف خون ہے ۔ رپورٹ کو متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بون میرو اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کسی گروہ کا ممبر بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بون میرو اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مبینہ گروہ سرنج کی مدد سے دھوکے سے خواتین کا بون میرو اور اسپائنل فلوئڈ نکالنےمیں ملوث ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں