سید نور نے صائمہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

مجھے اس خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے‘صائمہ

جمعرات 15 فروری 2018 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) دونوں فلمی شخصیات کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو سوشل میڈیا پر لانے والے لوگ نہیں ہیں۔ممتاز ہدایتکار سید نور اور صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ویب ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

(جاری ہے)

جب یہ خبر سید نور اور صائمہ تک پہنچی تو وہ ششدر رہ گئے اور انہیں شدید دکھ ہوا جس پر انہوں نے ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا۔ سید نور کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں کو سوشل میڈیا پر لائیں کیونکہ ہم اسے اچھا نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ویب ٹی وی چینل نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے غلط خبر نشر کی ہے جس کی وجہ سے ہمیں سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کرنا پڑا۔ جب تک زندگی ہے ہم ایک ساتھ ہیں۔اس موقع پر صائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں