عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھانے والے حیدر فاروق کا موقف بھی سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 فروری 2018 11:26

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ پڑھانے والے حیدر فاروق کا موقف بھی سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2018ء): سینئیر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ دو روز قبل ادا کی گئی تھی ۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ حیدر فارووق مودودی نے پڑھائی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حیدر فاروق نے کہا کہ میری معلومات کے تحت نہ عاصمہ جہانگیر خود قادیانی تھیں نہ ان کے شوہر قادیانی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کسی مسلمان کو قادیانی نہیں کہہ سکتا نہ ہی میرے پاس کوئی ایسے ذرائع ہیں جن سے میں کسی کا دل چیر کے دیکھوں، اور مسلمانوں کو قادیانی بلاتا رہوں۔

میرے نزدیک کسی ملا اور مولانا کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ جہاں تک نماز جنازہ پڑھانے کا تعلق ہے تو میں وہاں کوئی عورت نہیں تھی۔ میں نے خود سب خواتین کو پیچھے کیا تھا جس کے بعد تمام خواتین پیچھے یا سائیڈ پر کھڑی تھیں۔ خیال رہے کہ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی موجودگی پر گذشتہ دو روز سے بحث ہو رہی ہے۔ فاروق مودودی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں