امریکا میں لڑکی نے کرائے کے قاتل سے خود کو قتل کردیا

لڑکی اجرتی قاتل کی تلاش میں تھی جو اسے قتل کردے، لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی کہ وہ موت کا خیال ترک کردے لیکن پھر اسکے اصرار پر مجھے مارنا پڑا،قاتل کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 فروری 2018 00:10

امریکا میں لڑکی نے کرائے کے قاتل سے خود کو قتل کردیا
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):امریکا میں لڑکی نے کرائے کے قاتل سے خود کو قتل کردیا۔اجرتی قاتل نے انکشاف کیا کہ لڑکی اجرتی قاتل کی تلاش میں تھی جو اسے قتل کردے۔ لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی کہ وہ موت کا خیال ترک کردے لیکن پھر اسکے اصرار پر مجھے مارنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یک امریکی شخص کو 19 سالہ لڑکی کے قتل کے بعد جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ لڑکی نے کرائے کے قاتل کا اشتہار دیا تھا اور وہ کسی اور کو نہیں خود کو قتل کروانا چاہتی تھی۔

قاتل مائیکل لوپیز نے بتایا کہ پہلے اس نے لڑکی سے بات کرنے کی کوشش کی کہ وہ موت کا خیال ترک کردے لیکن بارہا کوشش کے باوجود وہ اپنی جان لینے پر اصرار کرتی رہی۔ اس کےبعد وہ لڑکی کو ایک سنسان سڑک پر لے گیا اور روڈ کے ساتھ کچھ دور چلنے کے بعد دونوں نے ایک جگہ رک کر دعا مانگی۔اس کے بعد مائیکل نے لڑکی کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔
امریکا میں لڑکی نے کرائے کے قاتل سے خود کو قتل کردیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں