بھارتی میڈیا کے نیا شوشہ

ابوظہبی کے ولی عہد کے جے شری رام کہنے کی جعلی ویڈیو چلا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 23:51

بھارتی میڈیا کے نیا شوشہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا نے ابوظہبی کے ولی عہد کے جے شری رام کہنے کی جعلی ویڈیو چلا دی۔تفصیلات کے مطابق در فطنیاں چھوڑنے میں بھارتی میڈیا کو خاص مہارت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

کبھی کبھی تو بھارتی میڈیا ایسی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیتا ہے جو بعد میں بھارت اور خود انکے لیے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نےابو ظہبی کے ولی عہد کو لے کر بھی کیا۔

بھارتی ویڈیو میں ایک شخص جو اپنی تقریر کا آغاز جے شری رام کے جملے سے کرتا ہے کو ابو ظہبی کا ولی عہد بتایا دیا جبکہ وہ شخص جس کا نام شیخ سلطان القسیمی ہے یہ ایک سیاسی تجزیہ کار ہے۔اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے ہٹ دھرمی اور غیر پیشہ وارانہ حرکات کا ثبوت دیتے ہوئے اسے ابوظہبی کا ولی عہد قرار دے دیا اور اس پر ڈٹ بھی گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں