پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم 2018 ،دوسرے روز بھی لوگوں کی بھرپور شرکت

صحت مند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے ،وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ

بدھ 14 فروری 2018 22:23

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صحت مند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، تحقیق پر مبنی مفید فورمز کا انعقاد ملکی تعمیر وترقی کیلئے انتہائی اہم ہے،وہ مقامی ہوٹل میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت ِ پنجاب ، ملٹی سیکٹورل نیوٹریشن سنٹراور اربن یونٹ کے اشتراک سے پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں،اس موقع پرصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ملک ندیم کامران، محمد جہانزیب خان چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ،افتخار علی ساہو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شبانہ حیدرممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور سینئیر آفیسرز ، ماہرین ِصحت، ماہرین ِمعاشیات،وائس چانسلرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز،ریسرچرز، گورنمنٹ آفیسرزکے ساتھ ساتھ صوبائی ووفاقی زراء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ فورم کا مقصد ملک میں بہترین ہیلتھ اور ایجوکیشن سروسز کی فراہمی سے ایک مستحکم،صحتمنداور تعلیم یافتہ پاکستان کی تعمیر ہے، وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ نے صحت کے میدان میں حکومتی کاوشوں کو سراہااور بہترین ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کے انعقاد پہ منتظمین کو مبارکباد دی۔اس موقع پروزیرِ تعلیم رانامشہود احمد خاں نے حکومتِ پنجاب کی علمی و ادبی کا وشوں پہ روشنی ڈالی اور تعلیم کو ہر بچے کا بنیاد حق قرار دیا،پنجاب ہیومن ڈویلپمنٹ فورم کے دوسرے روز ایجوکیشن اینڈ سکلز فار سسٹین ایبل ٹومارو اور انٹیگریٹڈڈویلپمنٹ ان ٹو پاپولیشن پلاننگ پہ ٹیکنیکل سیشنز منعقد ہوئے جس میں شرکا ء نے بڑی دلچسپی سے سوالات کئے۔

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گو لز کے حصول پہ بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انٹر نیشنل بیسٹ پریکٹسز پہ بات چیت ہوئی۔بہترین روزگار کی فراہمی کے لئے ایجوکیشن سیکٹر اور انڈسڑی کے درمیان تعلق کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔عوامی فلاح کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنز شپ کی اہمیت پہ بھی زور دیا گیا۔ عوام کو بہترین غذا فراہم کرنے کیلئے بھی مفصل گفتگو ہوئی۔ماہرین نے مردم شماری کے اعدادو شمارکا تجزیہ پیش کیا اور ملکی ترقی کے لئے فیملی پلاننگ کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔محمد جہانزیب خان چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈنے تمام مقررین کی علمی اور تحقیقی کام پیش کرنے پر سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں