ویلنٹائن ڈے اخلاقی ،روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے جس معاشرے میں مردوزن کے لحاظ سے شرعی حدیں توڑ دی جاتی ہیں ‘اشرف جلالی

غیر شرعی دوستی آج نہیں تو کل ضرور دشمنی ثابت ہو گی نسلِ نوع کو سنوارنے کیلئے ویلنٹائن ڈے جیسے دن کے خرافات سے بچانا ضروری ہے

بدھ 14 فروری 2018 22:26

ویلنٹائن ڈے اخلاقی ،روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے جس معاشرے میں مردوزن کے لحاظ سے شرعی حدیں توڑ دی جاتی ہیں ‘اشرف جلالی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، حضرت میاں ولید احمد شرقپوری، حضر ت پیر سید محمد نویدالحسن مشہدی ،مفتی محمد عابد جلالی ،مفتی میاں محمد تنویر احمد مجددی ،حضرت پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی ،علامہ محمد عبد الرشید اویسی ،حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی ،مفتی محمد عبد العلیم جلالی ،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ،صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی ،صاحبزادہ سرداراحمد رضا فاروقی ،علامہ فرمان علی جلالی نے ویلنٹائن ڈے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو یومِ عشقِ رسول ﷺ کے طور پر منایا جائے اس سلسلہ میں ملک بھر میں شرم و حیاء کے بارے میں مذاکرے ہوئے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ مرکز صراط مستقیم میں اس سلسلہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے اخلاقی اور روحانی اقدار پر بہت بڑاحملہ ہے جس معاشرے میں مردوزن کے لحاظ سے شرعی حدیں توڑ دی جاتی ہیں وہ معاشرہ آتش فشاں بن جاتا ہے۔مادر پدر آزاد معاشرے میں سب کچھ برباد ہو جاتا ہے غیر شرعی دوستی آج نہیں تو کل ضرور دشمنی ثابت ہو گی نسلِ نوع کو سنوارنے کے لئے ویلنٹائن ڈے جیسے دن کے خرافات سے بچانا ضروری ہے تما م ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کو پابند کرنا نہایت ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں